Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستیں 8 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستیں 8 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کر دی ، جسٹس اعظم خان ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو متنازع ٹویٹس کیس میں ٹرائل کورٹ سے سزا ہوئی تھی ، سزا معطلی کی درخواستیں جنوری میں دائر کی گئی تھیں۔

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 24 جنوری کو اسلام آباد کی سیشن عدالت نے ”ریاستی اداروں کے خلاف مواد پھیلانے اور سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیموں کے بیانیے کو فروغ دینے” کے الزامات میں پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کے تحت 17، 17 سال قید اور مجموعی طور پر 3 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ دونوں کو 23 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ تاحال اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر درخواست گزاروں کے وکیل سے مقدمات میں اب تک ہونے والی پیشرفت کی تفصیلات طلب کر لی تھیں۔

Related posts

بلوچستان کے علاقے سورینج میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکا، 18کان کن جاں بحق

Mobeera Fatima

سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم

Mobeera Fatima

مختلف شہروں سے 9 محرام الحرام کے جلوس برآمد

Mobeera Fatima

Leave a Comment