حکومت نے سابق وزیر اعظم عمران کی اسلام آباد کے نجی اسپتال شفا انٹرنیشنل منتقلی کے فیصلے خلاف سپریم کورٹ میں دائرکی گئی نظر نظرثانی درخواست واپس لے لی ہے۔
ذرائع نے میٹروٹائم نیوز کو بتایا کہ حکومت نے نظرثانی درخواست اعتراضات لگنے کے بعد واپس لی، جبکہ ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ترمیم کے بعد درخواست جلد دوبارہ دائر کی جائے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ترمیمی درخواست اضافی معروضات کیساتھ دوبارہ دائر ہوگی۔
اسپتال منتقلی کا معاملہ غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے جس پر عمران خان کی قانونی ٹیم نے خبردار کیا ہے کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد میں تاخیر توہینِ عدالت کے زمرے میں آئے گی۔
عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ منتقلی کے لیے تمام قانونی تقاضے مکمل کر لیے گئے ہیں اور عدالتی حکم کی مصدقہ نقل کے ساتھ باضابطہ درخواست جیل حکام کو بھیج دی گئی ہے۔ عدالتی طریقہ کار کے مطابق عدالت نے بھی حکم جیل حکام کو ارسال کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپیل کنندہ ڈاکٹر عظمیٰ خان نے عدالتی حکم پر عملدرآمد کا باضابطہ مطالبہ کیا ہے، لہٰذا جیل حکام سپریم کورٹ کے حکم میں دی گئی ہدایات پر بلا تاخیر عملدرآمد کے پابند ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقلی کے تمام قانونی لوازمات پورے کر دیے گئے ہیں اور اس حوالے سے جیل حکام کو باضابطہ طور پر درخواست بمع عدالتی حکم بھی ارسال کر دی ہے۔
اپیلانٹ ڈاکٹر عظمی خان کی جانب سے عدالتی حکم نامے پر عمل در آمد کے لئے باضابطہ مطالبہ کیا ہے اور جیل… pic.twitter.com/imoPLAiJiU
— Khalid Yousaf Chaudry (@KhalidYChaudry) August 19, 2026
