Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

توشہ خانہ ٹو ، عمران خان کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ، بانی پی ٹی کی جانب سے وکیل سلمان صفدر پیش ہوئے۔

عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ۔

واضح رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت مسترد کر دی تھی جبکہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔

Related posts

شمالی وزیر ستان ، ماڑی پٹرولیم کمپنی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 6 افراد جاں بحق ، 8 زخمی

Mobeera Fatima

ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت مزید بڑھ گئی، ادارہ شماریات

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ، ڈالر مزید سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment