Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ:محمد کیف اور سری سانتھ کی پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیش گوئی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹرز محمد کیف اور سری سانتھ نے پاکستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل تک پہنچنے کی پیش گوئی کر دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق محمد کیف کا کہنا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا، بھارت، جنوبی افریقا اور پاکستان کی ٹیمیں پہنچیں گی، جب کہ سری سانتھ نے آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کی سیمی فائنل کھیلنے کی پیش گوئی کی ہے۔

دوسری جانب  سنیل گواسکر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں پاکستان کا نام نہیں لیا، سابق کپتان کے مطابق سیمی فائنل میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز پہنچے گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 2 جون بروز اتوار سے ہوگا جہاں گروپ اسٹیج میں دو مقابلے ہوں گے، پہلا امریکا اور کینڈا کے درمیان جب کہ دوسرا میچ ویسٹ انڈیز اور پاپوا نیو گینی کے درمیان ہوگا۔

Related posts

محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا کو کپتان بنانے کی خبر بے بنیاد ہے، پی سی بی

Mobeera Fatima

محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے پر بھارتی ٹیم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

Mobeera Fatima

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل جیت لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment