Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

آپ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کو نقصان پہنچا ، شیر افضل مروت کو شو کاز نوٹس جاری

پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے شیر افضل مروت کو جاری شوکاز نوٹس کے متن کے مطابق آپ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کے مفادات کو نقصان پہنچا، بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے باوجود آپ نے بیانات دیئے۔

متن میں کہا گیا ہے کہ آپ کے بیان سے پارٹی ممبران اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعلقات خراب ہوئے، آپ تین روز کے اندر جواب دیں ورنہ کارروائی کی جائے گی۔

شوکاز نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر آپ کا جواب اطمینان بخش نہ ہوا تو پارٹی آپ کے خلاف ایکشن لے گی۔

 

Related posts

اہم قانون سازی ، اتحادی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ آج اسلام آباد طلب

Mobeera Fatima

شالیمار ایکسپریس کو حادثہ، متعدد مسافر زخمی

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی سمیت دوسری جماعتیں جب چاہیں ہم بات کرنے کو تیار ہیں، رانا ثنا اللہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment