Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

تیسری جنگِ عظیم چند ہفتے دور، بھارتی نجومی نے پیشگوئی کردی

بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک نجومی نے پیشگوئی کی ہے کہ تیسری جنگ عظیم شروع ہونے میں صرف چند ہفتے باقی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تیسری جنگِ عظیم کو لے کر ایک تازہ ترین پیشگوئی کوشل کمار نامی بھارتی نجومی نے کی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ تیسری عالمی جنگ صرف چند ہفتے دور ہے۔

بھارتی نجومی نے عالمی سیاسی منظر نامے میں ہلچل اور جنگ کا امکان ظاہر کرتے ہوئے تیسری عالمی جنگ شروع ہونے کے حوالے سے منگل 18 جون 2024 کی تاریخ کی پیشگوئی کی ہے۔

کوشل کمار کے مطابق 10 اور 29 جون کو بھی اس حوالے سے کچھ ہونے کی پیشگوئی ہے۔

نجومی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ ممالک میں سیاستدانوں اور طاقتور شخصیات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جبکہ کچھ سیاسی طاقتور شخصیات کے شدید بیمار ہونے کا بھی امکان ہے یا وہ استعفیٰ بھی دے سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ پہلی دو عالمی جنگوں کے تباہ کن اثرات اب بھی دنیا بھر میں لوگوں کے ذہنوں، کتابوں اور انٹرنیٹ پر لفظوں، تصاویر اور ویڈیوز کی صورت میں موجود ہیں۔تیسری جنگ عظیم کے حوالے سے کئی پیشگوئیاں سامنے آچکی ہیں۔

Related posts

سعودی عرب کا شام میں 5.6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

Mobeera Fatima

ڈاکٹر محمد یونس کے زیر سربراہی عبوری حکومت قائم کی جائے، طالب علم رہنما

Mobeera Fatima

اب میں صرف امریکا نہیں ، دنیا بھی چلا رہا ہوں ، ڈونلڈ ٹرمپ

Mobeera Fatima

Leave a Comment