Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کے الیکٹرک کی بجلی 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 10روپے69 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی استدعا دی۔

کے الیکڑک نے2023 تا 2030 کا ملٹی ائیر ٹیرف مقرر کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی۔

درخواست میں کے الیکٹرک نے بجلی کا بنیادی ٹیرف 44 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی استدعا کی، کے الیکڑک کا موجودہ بنیادی اوسط ٹیرف34 روپے فی یونٹ بنتا ہے۔

کے الیکڑک نے 7 سالہ ملٹی ائیر ٹیرف کے تحت بنیادی ٹیرف میں اضافہ مانگا ہے، بجلی کی قیمت کا ای پی پی کمپوننٹ 18 روپے 88 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ ٹیرف میں بجلی کی قیمت کا سی پی پی کمپوننٹ 12 روپے 54 پیسے فی یونٹ مانگا گیا ہے۔

کے الیکٹرک نے ٹرانسمشن چارجز 3.48،ڈسٹری بیوشن چارجز 3.84 روپے فی یونٹ شامل کرنے اور آپریشن اینڈ مینٹیننس 0.42 اور ریٹیل مارجن 0.59 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

ریکوری لاس الاؤنس کی مد میں 2 روپے88 پیسے فی یونٹ مانگے گئے ہیں۔ بجلی ٹیرف میں ورکنگ کیپیٹل 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ نیپرا نے کے الیکڑک کی درخواست پر شراکت داروں سے7روز میں رائے مانگ لی ہے۔

Related posts

ملک میں ایم ڈی کیٹ امتحان کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا

Mobeera Fatima

افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ جاری، بڑی تعداد افغانستان پہنچ گئی

Mobeera Fatima

اہم سوال یہ ہے ، قائم مقام صدر آرڈیننس جاری کر سکتے ہیں یا نہیں ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment