Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

بھارت کے گوتم اڈانی ایک مرتبہ پھر ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے

بھارت سے تعلق رکھنے والے اڈانی گروپ کے گوتم اڈانی نے مکیش امبانی سے ایشیا کے امیر ترین فرد ہونے کا ریکارڈ چھین لیا۔

بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق ایشیا کے امیر ترین افراد میں بھارت کے گوتم اڈانی سرفہرست آگئے۔ انہوں نے 109 بلین ڈالر کے مالک بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوتم اڈانی کے اثاثوں کی کُل مالیت 111 بلین ڈالر یعنی 308 کھرب روپے ہے۔ صرف یہی نہیں گوتم اڈانی دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 11 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بلومبرگ کے مطابق گوتم اڈانی کی دولت میں اضافے کی وجہ اڈانی گروپ کے اسٹاک میں اضافہ ہے۔ اڈانی گروپ کے اسٹاکس میں بڑا اضافہ اڈانی کے امبانی کو اوورٹیک کرنے کی اصل وجہ ہے۔

خیال رہے کہ گوتم اڈانی اس سے قبل بھی ایک بار مکیش امبانی سے یہ اعزاز چھین چکے ہیں۔

دوسری طرف عالمی انڈیکس کی بات کی جائے تو برنارڈ ارنالٹ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جن کی مجموعی مالیت 207 بلین ڈالر ہے۔

Related posts

ہارورڈ یونیورسٹی کا 2 لاکھ ڈالر سے کم آمدن والے خاندانوں کے طلبہ کیلئے فیس معاف کرنیکا اعلان

Mobeera Fatima

غزہ ، پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کی بمباری ، 20 فلسطینی جھلس کر شہید

Mobeera Fatima

پاک افغان طورخم بارڈر پر داخلے کی عارضی دستاویزات کی شرط لاگو

Mobeera Fatima

Leave a Comment