Daily Systematic Metro News Breaking News
صحت

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشر کے مرض سے آگاہی کا عالمی دن کل منایا جائے گا

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن کل 17مئی کو منایا جائے گا۔

اس دن کے منانے کا مقصد ہائی بلڈ پریشر کی وجوہات،علامات،علاج و پرہیز اور اس کے تدارک سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ ایک لاکھ سے زیادہ افراد ہائی بلڈ پریشر کے مرض کے باعث زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جبکہ دوسری جانب ملک میں دو کروڑ سے زائد افرادہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہیں جبکہ مرض کی شرح پھیلاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر کی بیماری کے باعث امراض قلب،دماغی شریان پھٹنے اور گردوں کے امراض ہو سکتے ہیں جو جان لیوا بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بلند فشار خون کے مرض سے بچاؤکیلئے سادہ طرز زندگی اپنانے،مرغن غذاؤں سے پرہیز اور ورزش کو معمولات زندگی کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ 2005 سے لے کر اب تک دنیا بھر میں 17 مئی کو ہائیپرٹینشن یعنی ہائی بلڈ پریشر کا عالمی دن منایا جاتا ہے،جس کا مقصد بیماری کی آگاہی فراہم کرنے اور اس کے خلاف حفاظتی اقدام کی حوصلہ افزائی کے لئے منایا جاتا ہے۔

بلند فشار خون کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات اور پروگرامز میں ہائی بلڈپریشر کے اسباب اور اس کے علاج و پرہیز سے متعلق عام آدمی کو معلومات فراہم کی جائیں گی۔

Related posts

سادہ خوراک کا استعمال کینسر سے بچنے کا ایک اہم راستہ ہے، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود

admin

قربانی کا گوشت خراب ہونے سے بچانے کا آسان طریقہ

Mobeera Fatima

میو اسپتال میں روبوٹک سرجریز شروع کروانے کیلئے محکمہ صحت کو پی سی ون ارسال

admin

Leave a Comment