Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز، پاکستان چیمپیئنز اور بھارت چیمپیئنز آج مدمقابل ہوں گے

ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاکستان چیمپیئنز اور بھارت چیمپیئنز آج مدمقابل ہوں گے۔

روایتی حریف ٹورنامنٹ کے آٹھویں میچ میں ایجبسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے سامنے آئیں گے، پاکستان اور بھارت ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں۔

آج کے میچ میں یونس خان،شاہد آفریدی، عبدالرزاق، مصباح الحق، سعید اجمل کے علاوہ حریف ٹیم کے یوسف پٹھان، یوراج سنگھ، عرفان پٹھان ایکشن میں نظر آئیں گے۔

پاکستان اور بھارت چیمپیئنز کی ٹیمیں دو دو میچ کھیل چکی ہیں، پاکستان نے آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کو شکست دی ہے جبکہ بھارت انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز پر فتح یاب رہا ہے۔

روایتی حریفوں کے درمیان میچ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔اس ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں ہیں، پاکستان اور بھارت کے علاوہ انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

Related posts

کلینک آن ویلز صحت کے شعبے میں ایک انقلاب لائے گا، مریم نواز

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

سونے کی قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 450 روپے تولہ ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment