Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو باکسنگ کی ٹریننگ دینے لگے

ڈبلیو بی او ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو باکسنگ کی ٹریننگ دینے لگے۔

جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی حریفوں کو شکست دے کر ہیٹرک مکمل کرنے والے ڈبلیو بی او ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر کا کہنا ہے کہ وہ معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو باکسنگ کی ٹریننگ دے رہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہانیہ عامر بہترین فائٹر ہیں، جو جلد فائٹ بھی لڑیں گی۔

  اس کے علاوہ عثمان وزیر نے حکومت کی جانب سے وعدہ کی گئی ادائیگیاں نہ ملنے کا شکوہ بھی کیا۔

مزید براں دورانِ انٹرویو پاکستانی سابق کرکٹر بوم بوم شاہد آفریدی سے رابطہ بھی ہوا، جس میں شاہد آفریدی نے عثمان وزیر کی کارکردگی کو خوب سراہا اور مبارکباد دی۔

اس کے ساتھ ہی شاہد آفریدی نے اپنی فاؤنڈیشن کے تحت عثمان وزیر کی مدد کرنے کا بھی  کہا  اور یہ بھی کہا کہ عثمان وزیر بہترین کھلاڑی ہیں، جو فیزیکل فٹ اور ذہنی طور پر مضبوط ہیں، ایسے ایتھلیٹ کو سپورٹ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

Related posts

اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز سے شکست دے دی

Mobeera Fatima

آسٹریلیا کے میتھیو شارٹ نے پی ایس ایل کیلئے خود کو رجسٹرڈ کروا لیا

Mobeera Fatima

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کا بڑا مقابلہ، پاکستان کیلئے بھی میچ انتہائی اہم

Mobeera Fatima

Leave a Comment