Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پاکستان سپر لیگ 11 کے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا۔

پینل میں وسیم اکرم، رمیز راجا، مائیک ہیسمین، نک نائٹ اور جے پی ڈومینی پینل میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ عروج ممتاز، بازید خان، ڈومینک کورک، مارک بوچر اور کارلوس بریتھ ویٹ بھی کمنٹری پینل کا حصہ  ہیں۔

پاکستان سپر لیگ 11 کے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا
فوٹو پی سی بی

سکندر بخت، لیزا ستھالیکر، گریگ بلیویٹ، مارٹن گپٹل عامر سہیل اور اختر علی خان بھی  اس پینل میں شامل ہیں۔

ادھر اردو کمنٹری پینل طارق سعید، شعیب ملک، ثنا میر، سلمان بٹ، مرینہ اقبال، شاہ فیصل اور ایاز محمد شامل ہیں ۔

پاکستان سپر لیگ 11 کے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا

مزید براں پی ایس ایل 11 کے پریزینٹرز میں نیرولی میڈوز، زینب عباس، جیس کرو اور سکندر بخت شامل ہیں۔

واضح رہے پی ایس ایل 11 کے نئے شیڈول کے مطابق ایونٹ 26 مارچ سے 3 مئی تک 2 شہروں کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Related posts

پی سی بی نے 65 ویمنز کرکٹرز کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ دے دیئے

Mobeera Fatima

سری لنکا نے پاکستان سمیت 40 ممالک کیلئے ویزا فیس ختم کر دی

Mobeera Fatima

بابر اعظم بہت بڑے کھلاڑی ہیں، ان کے خلاف پلان بنا کر آتا ہوں، محمد عامر

Mobeera Fatima

Leave a Comment