Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے 10 کروڑ ، 80 لاکھ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان

عالمی بینک نے  پاکستان کے لیے 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی اضافی مالی امداد کا اعلان کر دیا۔

عالمی بینک کے اعلامیے کے مطابق  رقم خیبر پختونخوا میں منصوبوں کے لیے استعمال کی جائے گی،  دیہی رسائی منصوبے پر 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رقم خرچ کی جائے گی۔

عالمی بینک نے مزید کہا ہے کہ سیاحت اور ترقیاتی منصوبے کے لیے 30 ملین ڈالر کی رقم خرچ کی جائے گی، ، منصوبوں کا مقصد صحت، تعلیم، روزگار اور منڈیوں تک رسائی بہتر بنانا ہے،

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دیہی رسائی منصوبے سے 17 لاکھ 60 ہزار افراد کو فائدہ پہنچے گا، منصوبے مقامی روزگار، تربیت اور ثقافتی ورثے کے تحفظ میں مددگار ہوں گے۔

Related posts

آرٹیکل 62 اور 63 آمریت کی نشانیاں ہیں ، جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دیں ، اسپیکر پنجاب اسمبلی

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا میں بارش، کلاؤڈ برسٹ اور آسمانی بجلی گرنے سے 33 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

بڑھتی آبادی وسائل، صحت، تعلیم اور عوامی خدمات پر دباؤ ڈال رہی ہے، صدر مملکت

Mobeera Fatima

Leave a Comment