Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خیبر پختونخوا میں بارش، کلاؤڈ برسٹ اور آسمانی بجلی گرنے سے 33 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا میں بارش، کلاؤڈ برسٹ اور آسمانی بجلی گرنے سے 33 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث 25 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے، بٹگرام میں سیلابی ریلے میں 18اور باجوڑ میں 7افرادلاپتہ ہیں۔

باجوڑ میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث 16 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے،بٹگرام میں آسمانی بجلی گرنے اور سیلابی ریلے میں بہہ کر 10 افراد جاں بحق ہوئے، متعدد لاپتہ ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دیر میں بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 5 جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے، مانسہرہ میں سیلابی ریلے میں 2افرادجاں بحق،متعدد گاڑیاں بہہ گئیں۔

Related posts

ریاستی اداروں کیخلاف مہم چلانے پر 3 ہزار ، 248 یوٹیوب چینلز بند

Mobeera Fatima

روس یوکرین تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے، پاکستان

Mobeera Fatima

قواعد و ضوابط ضروری، ہر موبائل والا وی لاگر، یوٹیوبر بن جاتا ہے، وزیر اطلاعات

Mobeera Fatima

Leave a Comment