Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مجھے کیوں نکالا ؟ شیر افضل مروت کے سوال پر قومی اسمبلی میں قہقہے

تحریک انصاف سے نکالے گئے شیر افضل مروت نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایسا سوال کیا کہ ایوان میں قہقہے لگ گئے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران شیر افضل مروت کی اسمبلی آمد پر حکومتی اراکین نے ڈیسک بجائے جس پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ  آپ لوگ انہیں مروا نہ دینا۔

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اسپیکر نے موبائل کمپنیوں کے ضم ہونے پر ضمنی سوال کرنے کا کہا تو شیر افضل نے کہا کہ میرا سوال تو ابھی صرف اپنے لوگوں سے ہے کہ مجھے کیوں نکالا؟۔

شیر افضل کے مختصر نکتہ اعتراض پر ایوان میں حکومتی ارکان نے قہقہے لگائے جبکہ پی ٹی آئی اراکین خاموش رہے۔

Related posts

سینئر سفارتکار آمنہ بلوچ سیکرٹری خارجہ تعینات

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

پنجاب اسمبلی میں سانحہ9مئی کے حوالے سے قرارداد جمع

admin

Leave a Comment