Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

بھارتی ٹیم پاکستان کیوں جائے؟ وہاں روز حادثات ہوتے ہیں، ہربھجن سنگھ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق گیند باز ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان میں حفاظت کے خدشات ہیں، بھارتی ٹیم پاکستان کیوں جائے؟

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے بھارتی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان جانے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کا سفر نہیں کرنا چاہیے کیونکہ پڑوسی ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال اب بھی غیر مستحکم ہے۔

ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالات ایسے ہیں کہ تقریباً ہر روز حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ میں نہیں سمجھتا کہ وہاں جانا بھارتی ٹیم کے لیے محفوظ ہے اور بی سی سی آئی کا مؤقف بالکل درست ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کی حفاظت سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں ہے، میں کرکٹ بورڈ کے مؤقف کی حمایت کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت ٹیم کے پاکستان جانے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز فروری سے پاکستان میں ہونے جارہا ہے جس کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے بجٹ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

Related posts

امریکہ نے صومالیہ کا ایک ارب ڈالر کا قرضہ معاف کر دیا

Mobeera Fatima

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار ، ڈالر معمولی سستا

Mobeera Fatima

Leave a Comment