سابق وزیراعظم نوازشریف لندن سے امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔
ڈاکٹر عدنان اور حسن نواز بھی نوازشریف کے ہمراہ ہیں،قائد ن لیگ امریکا میں 4روز قیام کریں گے۔
روانگی سے قبل صحافی نے نوازشریف سے سوال کیا کہ آپ وزیراعظم کیوں نہیں بنے ؟ نوازشریف نے جواب دیا امریکا جانے سےپہلے یہ سوال پوچھنا ضروری ہے ؟
صحافی نے نوازشریف سے پھر سوال کیا کہ حکومت کی کارکردگی پر کیا کہیں گے ؟جس پر نوازشریف کا کہنا تھا کہ امریکا سے واپس آکر بتاؤں گا۔