Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

صفر کا چاند کب نظرآئیگا؟سپارکو نے پیش گوئی کردی

ماہ صفر کا چاند کب نظرآئیگا؟سپارکو نے پیش گوئی کردی۔

سپارکو کے مطابق صفر 1448 ہجری کا نیا چاند آج دوپہر(منگل) 2 بجکر 44 منٹ پر پیدا ہوگا،کل 15جولائی(بدھ) کی شام صفر کے چاند کی رویت کے امکانات روشن ہیں۔

کل 15جولائی کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 29 گھنٹے ہوگی،ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 65 منٹ کا وقفہ متوقع ہے۔

فلکیاتی حساب کے مطابق یکم صفر 1448 ہجری بروز جمعرات 16 جولائی متوقع ہے،صفر کے چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات  نے بھی 15 جولائی کی شام ماہ صفر کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کیا ہے، یکم صفر 16 جولائی بروز جمعرات کو ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نیا چاند 14 جولائی کو دوپہر 2 بج کر 43 منٹ پر پیدا ہوگا، 15 جولائی کی شام ماہ صفر کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

Related posts

افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاکستان کا مؤثر اور منہ توڑ جواب جاری

Mobeera Fatima

ڈیرہ اسماعیل خان ، سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک

admin

خیبر پختونخوا میں سینٹ نشست کیلئے پولنگ جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment