Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

مفتی قوی اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے ، نائٹ کلب کی ویڈیو سامنے آگئی

معروف مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی اپنی حرکتوں کی وجہ سے ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے۔

مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں مبینہ طور پر ریو پارٹی میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ریو میوزک پارٹی میں تیز موسیقی، ڈی جے اور رقص کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قوی اپنے روایتی لباس میں ایک نائٹ کلب میں موجود ہیں جبکہ اردگرد لوگ موسیقی پر محوِ رقص ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ مفتی قوی کسی تنازع کا حصہ بنے ہوں۔ اس سے قبل بھی ان کا نام متعدد اسکینڈلز میں سامنے آ چکا ہے جن میں قندیل  بلوچ اور ٹک ٹاکر حریم شاہ کے ساتھ تنازعات شامل ہیں۔

تاحال مفتی عبدالقوی کی جانب سے اس ویڈیو یا پارٹی میں شرکت کے حوالے سے باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

Related posts

مریم نواز کی طبیعت ناساز ، لندن روانگی ڈاکٹروں کی اجازت سے مشروط

Mobeera Fatima

کرم میں کارروائی، افغان خارجی عبید اللہ سعد سمیت 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، سرکاری ٹی وی

Mobeera Fatima

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں اور ممکنہ سیلاب کی پیش گوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment