Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

فٹبال کے میدان میں پاک بھارت ٹاکرا کب ہو گا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی

سیاسی کشیدگی کے باوجود پاکستان اور بھارت کی فٹبال ٹیمیں ایک بار پھر میدان میں آمنے سامنے آئیں گی۔

دونوں روایتی حریف ساف انڈر 20 فٹبال چیمپین شپ میں 26 مارچ کو مالدیپ کے نیشنل فٹبال اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔

یہ ٹورنامنٹ 23 مارچ سے 4 اپریل تک مالدیپ کی میزبانی میں کھیلا جائے گا جس میں مجموعی طور پر 7 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔

ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں میزبان مالدیپ کے ساتھ نیپال، بھوٹان اور سری لنکا شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں دفاعی چیمپئن بھارت، پاکستان اور بنگلا دیش کو رکھا گیا ہے۔

پاکستان اپنی مہم کا آغاز 24 مارچ کو بنگلا دیش کے خلاف میچ سے کرے گا، جبکہ دوسرا گروپ میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

Related posts

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی طبیعت ناساز ، اسپتال داخل

Mobeera Fatima

جنوبی افریقا کے بیٹر ریسی وین ڈیر ڈوسن نے بھی پی ایس ایل کیلئے خود کو رجسٹرڈ کروا لیا

Mobeera Fatima

جارحانہ آل راؤنڈر آندرے رسل نے آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment