Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پی ایس ایل میں نئی ٹیموں کی شمولیت ، بولی کیلئے 40 لاکھ ڈالر قیمت مقرر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں سیزن میں دو نئی ٹیموں کی نیلامی 8 جنوری کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہو گی۔

نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نئی ٹیموں کی بولی کے لیے بنیادی قیمت 40 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے ، اس قیمت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بولی میں شامل ہونے والوں کو سکیورٹی ڈیپازٹ کے طور پر 2 لاکھ ڈالر بڈنگ فیس جمع کرانا ہو گی ، بولی میں ناکامی پر 20 ہزار ڈالر فیس کے طور پر ادا کرنا ہوں گے جبکہ باقی ایک لاکھ 80 ہزار ڈالر واپس کر دیئے جائیں گے۔

ذرا ئع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی بڈ کمیٹی تمام ٹیکنیکل معاملات کا جائزہ لے گی۔ کوالیفائیڈ بڈرز کو نیلامی میں شامل ہونے کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ جو مالک دس سالہ حقوق کے لیے فرنچائز خریدے گا وہ پہلے تین سال اسے فروخت نہیں کرسکے گا۔

Related posts

پاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز، شیڈول سامنے آ گیا

Mobeera Fatima

سابق کرکٹرز بابراعظم سے حسد کرتے ہیں، اعظم خان

Mobeera Fatima

پاکستان کے پہلے کراٹے کومبیٹ ورلڈ چیمپیئن شاہ زیب رند نے اپنا ٹائٹل قوم کے نام کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment