Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

آئی پی ایل میں روہت شرما کے بلے پر تنازع کھڑا ہو گیا

آئی پی ایل میں سابق بھارتی کپتان روہت شرما کے بلے کا تنازع کھڑا ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی انڈینز کے کھلاڑی کو آفیشل کے ساتھ تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے دیکھا گیا ، روہت شرما امپائر کو قائل کرنے کی کوشش کرتے رہے کہ بلے میں کوئی خرابی نہیں۔

تلک ورما نے بھی بعد میں آ کر گیج کو بیٹ سے گزارنے کی کوشش کی، متعدد بار چیک کرنے کے بعد امپائر نے روہت کو بلے سے کھیلنے کی اجازت دیدی۔ تلک ورما کو بعد میں کہتے سنا گیا کہ امپائر نے گیج کو غلط طریقے سے پکڑا ہوا تھا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی پی ایل قوانین کے مطابق بلے کی چوڑائی 4.25 انچ اور موٹائی 1.56 انچ تک مقرر ہے، بلے کا ابھرا ہوا درمیانی حصہ 2.64 سے زیادہ نہیں ہوسکتا، بلے کی لمبائی 38 انچ کے اندر ہونی چاہیے۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کے لیے باقی میچز نہ کھیل سکوں گا، شاداب خان

Mobeera Fatima

کرکٹ سے لاتعلق والد تین فاسٹ بالرز بیٹوں کے باعث بڑے مداح بن گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment