Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

تین دن کے اندر گندم کی قیمت میں بڑی کمی

پنجاب میں تین دن کے اندر گندم کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گندم کی قیمتوں میں 900 روپے فی من تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ روز گوجرانوالہ ڈویژن کی اوپن مارکیٹ میں گندم کی

قیمت 3100 روپے فی من تک گر گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فلور ملز کو 3000 روپے فی من کے حساب سے گندم فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے تناظر میں ملک بھر میں گندم، آٹے اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اس اضافے کے بعد فلور ملز مالکان، غلہ منڈی اور عام دکانداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ سیلاب کے سبب اجناس کی رسد متاثر ہونے سے قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں ہونے والا اضافہ مصنوعی ہے۔

Related posts

آپ وزیراعظم کیوں نہیں بنے ؟ صحافی کے سوال پر نوازشریف نے کیا جواب دیا؟

Mobeera Fatima

مولانا فضل الرحمن جلد ہمارے اتحاد کا حصہ بن جائیں گے ، بیرسٹر گوہر

admin

ٹماٹر کی قیمت 200 روپے سے بڑھ گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment