Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

فیول ایڈجسٹمنٹ ، بجلی فی یونٹ 72 پیسے سستی ہونے کا امکان

 ملک بھر کے صارفین کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی دائر درخواست منظور ہونے کی صورت میں نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 72 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کی توقع ہے۔

درخواست پر نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 31 دسمبر کو سماعت کرے گی۔ نیپرا کی جانب سے درخواست منظور ہونے کی صورت میں بجلی صارفین کو 72 پیسے فی یونٹ بجلی سستی ملے گی۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ نومبر کے مہینے میں ڈسکوز کو مجموعی طور پر 7 ارب 81 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، نیپرا میں دی گئی دستاویزات کے مطابق نومبر میں بجلی کی فی یونٹ لاگت 6 روپے 16 پیسے رہی۔

Related posts

حکومت پنجاب کا مزید 8 اضلاع میں اسکول میل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا حکومت کا اگلے سال 121 ارب ، 75 کروڑ روپے قرض لینے کا فیصلہ

admin

سیاسی تحریک میں تشدد کا عنصر آجائے تو وہ ختم ہو جاتی ہے، علی محمد خان

Mobeera Fatima

Leave a Comment