Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کا نیا چیٹ ہسٹری شئیرنگ فیچر متعارف

واٹس ایپ نے نیا چیٹ ہسٹری شئیرنگ فیچر ٹیسٹ کرنا شروع کر دیا ہے، جس کے تحت گروپ میں شامل ہونے والے نئے ممبران پچھلی گفتگو بھی دیکھ سکیں گے۔ 

ابتدائی تفصیلات کے مطابق نئے ممبران کو تقریباً 24  گھنٹوں کی حالیہ چیٹ ہسٹری تک رسائی حاصل ہوگی، جبکہ پیغامات کی تعداد کو زیادہ سے زیادہ 1000  تک محدود رکھا جا سکتا ہے تاکہ کارکردگی متاثر نہ ہو۔

گروپ ایڈمنز کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اس چیٹ ہسٹری شئیرنگ فیچر کو فعال یا غیر فعال کریں، یعنی گروپ کی پالیسی کے مطابق فیصلہ کیا جا سکے گا کہ ہسٹری دکھانی ہے یا نہیں۔

واٹس ایپ کے مطابق شیئر کی جانے والی تمام چیٹ ہسٹری مکمل طور پر اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے تحت رہے گی، نئے ممبر کے شامل ہوتے ہی پیغامات خودکار طریقے سے دوبارہ انکرپٹ ہو کر محفوظ انداز میں پہنچیں گے، جس سے صارفین کی رازداری برقرار رہے گی۔

Related posts

امپورٹڈ گاڑیوں کی بنا آن لائن ویری فیکیشن رجسٹریشن پر پابندی عائد

Mobeera Fatima

آئی فون 17 سیریز پاکستان میں فروخت کے لیے پیش ، قیمتوں کا اعلان

Mobeera Fatima

دسمبر 2024:موبائلز فونز کی درآمدات میں 9.10 فیصد کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment