Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ہمارے ساتھ جبر کیا گیا ، احتجاج جاری رہے گا ، علی امین گنڈا پور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ یہ دھرنا ایک تحریک ہے جو بانی پی ٹی آئی کی کال تک جاری رہے گا۔

مانسہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد میں احتجاج کے لیے پرامن کال دی ، ہم اپنے جائز حقوق کی بات کر رہے ہیں، ہمیں بانی پی ٹی آئی نے ڈی چوک جانے کی اجازت دی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دھرنے میں لوگوں کو گولیاں ماری گئیں ، ہمارے ہزاروں کارکن گرفتار ہوئے ہیں۔ ہم پر تشدد نہ ہوتا تو ہمارے لوگ بھی جواب نہ دیتے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ڈھائی سال سے ہماری جماعت کو ظلم و جبر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ہمیں عدالتوں سے بھی انصاف نہیں مل رہا۔

Related posts

مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ، انڈے بھی مزید مہنگے

Mobeera Fatima

لاہور ہائیکورٹ کے سرکاری اخراجات میں بڑے پیمانے پر کمی لانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

ایپل نے اپنے تین میک بکس کو ناقابل استعمال قرار دیدیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment