Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

‘ہم اختتام کے قریب ہیں’، ٹرمپ نے ایران جنگ جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے خلاف جنگ اختتام کے قریب ہے، جبکہ دوسری جانب خطے میں کشیدگی مزید پھیل چکی ہے اور سعودی عرب اور یمنی حوثیوں کے درمیان لڑائی شدت سے جاری ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹرمپ کے بیان کے برعکس جنگ ختم ہونے کے بجائے مزید پھیل چکی ہے جہاں سعودی طیاروں نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے جبکہ حوثی جنگجوؤں نے سعودی شہروں پر ڈرون اور میزائل داغے۔

بحیرۂ احمر کے ساتھ یمن میں حوثیوں کی تیز رفتار پیش قدمی، سعودی عرب پر حملے اور سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن کو نقصان پہنچانے والے حملوں نے جنگ میں ایران کا کردار مزید وسیع اور اس کی پوزیشن مزید مستحکم کر دی ہے جس سے عالمی سطح پر تیل کی رسد کو درپیش خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔

Related posts

ایس سی او کانفرنس ، وفود کے سربراہوں کے نام سامنے آ گئے

Mobeera Fatima

پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا بھارتی ٹیم کے رویئے پر مایوسی کا اظہار

Mobeera Fatima

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نمٹنے پر اتفاق

Mobeera Fatima

Leave a Comment