Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

عرب امارات غزہ امن فورس کا حصہ بنے گا یا نہیں؟ صدارتی مشیر کا اہم بیان سامنے آگیا

متحدہ عرب امارات نے عندیہ دیا ہے کہ وہ غزہ کے لیے تشکیل دی جانے والی بین الاقوامی امن فورس میں شامل نہیں ہوگا، کیونکہ اس فورس کے خدوخال اور دائرہ کار کے حوالے سے اب تک کوئی واضح منصوبہ سامنے نہیں آیا ہے۔

ابوظہبی اسٹریٹجک ڈبیٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے اماراتی صدارتی مشیر ڈاکٹر انور قرقاش نے کہا کہ “یو اے ای کو تاحال اس امن فورس کا کوئی واضح فریم ورک نظر نہیں آ رہا، اور ایسی غیر واضح صورتحال میں امارات کے شامل ہونے کے امکانات کم ہیں۔”

ذرائع کے مطابق امریکہ کی زیرِ قیادت اس مجوزہ فورس میں مصر، قطر، ترکی اور متحدہ عرب امارات کی ممکنہ شمولیت پر غور کیا جا رہا تھا۔

گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ یہ فورس “بہت جلد” غزہ میں تعینات ہو جائے گی، جہاں دو سال کی طویل لڑائی کے بعد ایک کمزور جنگ بندی برقرار ہے۔

Related posts

اٹلی میں 5 جرمن کوہ پیما برفانی تودے تلے دب کر ہلاک

Mobeera Fatima

سعودی عرب دنیا میں غیرملکی ملازمین کے لیے بہترین ملک کے طور پر دوسرے نمبر پر آگیا

Mobeera Fatima

سعودی عرب میں ویزا اور اقامہ کی تجدید کی نئی فیس مقرر

Mobeera Fatima

Leave a Comment