Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ہم عدالتی حکم کے پابند ہیں، محسن نقوی کا بیرسٹر گوہر سے اہم رابطہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے رابطہ کیا اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔

وزیر داخلہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہم عدالتی حکم کے پابند ہیں، کسی جلوس، دھرنے یا ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

وزیرداخلہ نے بیلاروس کے صدرکی قیادت میں اعلی سطح کے 80 رکنی وفد کی مصروفیات وتفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بیلاروس کا اعلی سطح کا وفد 24 نومبرکو اسلام آباد پہنچ رہا ہے، بیلاروس کے صدر 25 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے۔

بعدازاں بیرسٹر گوہر نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے کہا کہ پارٹی مشاورت کے بعد آپ کو حتمی رائے سے آگاہ کروں گا۔

Related posts

تیسرا اور آخری ون ڈے، پاکستان کی زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

Mobeera Fatima

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں معمولی کمی کا امکان، نیپرا میں درخواست دائر

Mobeera Fatima

ویمن کرکٹ ٹیم کی بیٹر سدرہ امین کے والد انتقال کر گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment