Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ایرانی ہیلی کاپٹر کو گرانے میں واشنگٹن کا کوئی کردار نہیں، امریکہ

امریکا نے کہا ہے کہ ایرانی ہیلی کاپٹر کو گرانے میں واشنگٹن کا کوئی کردار نہیں ہے۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ امریکا کو ابھی تک ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

ایران میں صدر کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کا جائزہ لے رہے ہیں، یہ بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ تحقیقات کا کیا نتیجہ سامنے آتا ہے۔

امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی وجوہات کا علم نہیں، ایران کے ہیلی کاپٹر کو گرانے میں واشنگٹن کا کوئی کردار نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں طیارے کے حادثے کی وجہ کا اندازہ نہیں لگا سکتا، ہم ایرانی صدر کی موت کے بعد علاقائی سلامتی پر وسیع اثرات مرتب ہوتا نہیں دیکھ رہے۔

Related posts

برطانیہ نے پاکستانی ائیر لائنز پر عائد پابندیاں ختم کر دیں

Mobeera Fatima

برطانیہ، پیر کو سال کا گرم ترین ریکارڈ، بلیو وارننگ جاری

Mobeera Fatima

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایلون مسک کو امریکا بدر کرنے پر غور

Mobeera Fatima

Leave a Comment