Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کیا آرڈر صرف مونال کیلئے تھا ، سی ڈی اے اپنا کام کیوں نہیں کرتی ؟ سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سی ڈی اے سے مارگلہ ہلز میں غیر قانونی تعمیرات پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

آئینی بینچ نے مارگلہ ہلز پر غیر قانونی تعمیرات کے کیس کی سماعت  کی جس دوران سی ڈی اے وکیل اور ڈی جی ماحولیات عدالت میں پیش ہوئے۔

مونال ریسٹورنٹ کے وکیل نے کہا کہ مارگلہ ہلز میں 134 کے قریب کھوکھے، ریسٹورنٹس اورہوٹل موجود ہیں ، جس پر جسٹس جمال مندو خیل نے کہا کہ آپ کہتے ہیں خود کھائیں گے نہ کسی کو کھانے دینگے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ مارگلہ ہلز محفوظ علاقہ ہے ،ہر قسم کی تعمیرات کو غیر قانونی قرار دیا گیا ، ابھی کتنی غیر قانونی تعمیرات مارگلہ ہلز میں باقی ہیں؟ وکیل میونسپل کارپوریشن نے کہا کہ مارگلہ میں 80 سے 132 تعمیرات باقی ہیں۔

جسٹس جمال مندو خیل نے کہا کہ کیا سپریم کورٹ کا آرڈر صرف مونال کیلئے تھا؟ مارگلہ ہلز میں تعمیرات کے حوالے سے اصول طے کر دیا ، سی ڈی اے اپنا کام کیوں نہیں کرتی؟۔

Related posts

جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر یون سوک یول کو عہدے سے ہٹا دیا

Mobeera Fatima

سری لنکن سابق انڈر 19 کپتان دھمیکا نروشنا قتل

Mobeera Fatima

سٹی ٹریفک پولیس لاہور کا آج ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان نہ کرنے کا اعلان

admin

Leave a Comment