Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

حج قوانین کی خلاف ورزی ، مکہ مکرمہ میں 20 افراد گرفتار ، قید ، جرمانے اور ملک بدری کی سزائیں

سعودی حکومت نے حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 20 افراد کو گرفتار کرکے سزائیں سنا دیں۔

سعودی وزارتِ داخلہ نے بتایا کہ 12 غیر ملکیوں اور 8 سعودی شہریوں کو 60 افراد کو بغیر اجازت نامے کے حج کرانے کی کوشش پر مکہ مکرمہ میں گرفتار کیا گیا۔

وزارت داخلہ کے مطابق ان افراد قید ، ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا گیا جبکہ غیر ملکی شہریوں کو ملک بدر کرکے 10 سال کے لیے سعودی عرب میں دوبارہ داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔

وزارتِ داخلہ نے تمام شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ حج کے ضوابط اور ہدایات کی مکمل پابندی کریں تاکہ حجاج کرام کی سلامتی اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related posts

سندھ میں فزیکلی ان فٹ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

Mobeera Fatima

ڈی ایچ اے راولپنڈی میں باپ بیٹی برساتی نالے میں بہہ گئے

Mobeera Fatima

حکومت کے پاس سب کچھ خود کرنیکی گنجائش نہیں ، تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ کام کرنا ہو گا ،وزیر خزانہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment