Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ضمنی الیکشن میں جیت حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے ، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر ن لیگ کے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی نواز شریف کے ویژن اور پارٹی کارکنان کی محنت کی بدولت حاصل ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی مریم نواز کی عوام کی ترقی کیلئے شبانہ روز محنت پر عوام کے اعتماد کی عکاسی ہے، الیکشن میں جیت حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں پر ضمنی انتخابات ہوئے تھے جس میں 12 نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

Related posts

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان

Mobeera Fatima

چینی سرمایہ کاروں سے 25 کروڑ ڈالر اکٹھا کرنے کے خواہشمند ہیں ، وزیر خزانہ

Mobeera Fatima

غزہ معاہدہ خوش آئند ، فلسطینیوں کیلئے تکلیف دہ صورتحال نہیں دہرائی جانی چاہئے ، شہباز شریف

Mobeera Fatima

Leave a Comment