Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

عابد شیر علی کو ووٹ کی رازداری پامال کرنے پر نوٹس جاری کر دیا گیا

فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی کو ووٹ کی راز داری پامال کرنے پر ریٹرننگ افسر نے نوٹس جاری کر دیا۔

لیگی رہنما کو اس اقدام پر آج وضاحت کے لئے طلب کر لیا گیا ہے، عابد شیر علی کی سرعام بیلٹ پیپر پر مہر لگاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

الیکشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق بیلٹ پیپر پر مہر ووٹنگ شیلڈ کے پیچھے جا کر لگانا ضروری ہوتا ہے۔

لیگی رہنما عابد شیر علی نے انتخابی عملے اور متعدد افراد کی موجودگی میں لیگی امیدوار کے انتخابی نشان شیر پر مہر لگائی۔

واضح رہے کہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے قومی و صوبائی اسمبلیوں 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ایک نشست پر پیپلز پارٹی کا امیدوار کامیاب ہوا ہے۔

Related posts

پی ٹی آئی سول نافرمانی کا شوق بھی پورا کر لے، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

ججز کی حق گوئی پر سلام، بانی پی ٹی آئی جلد ہمارے درمیان ہوں گے، عمر ایوب

admin

ہر ایک سے بات کرنے کو تیار ہیں ، بانی پی ٹی آئی نے ہم سے استعفے نہیں مانگے ، سلمان اکرم راجہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment