Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

امریکی صدارتی انتخابات ، 3 ریاستوں میں قبل از وقت ووٹنگ کا آغاز

امریکا میں 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے ورجینیا، منی سوٹا اور ساؤتھ ڈکوٹا میں قبل از وقت ووٹنگ کا آغاز ہو گیا۔

تینوں ریاستوں میں امریکی اپنے پسندیدہ امیدوار کو ذاتی حیثیت میں پولنگ اسٹیشن جا کر ووٹ ڈال رہے ہیں۔

ابتدائی ووٹنگ رائے شماری کے روز بھیڑ اور رش سے بچنے کے لیے کی جاتی ہے جس میں ڈاک، ای میل یا ووٹرز پولنگ کے مقامات پر جا کر ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں۔

ابتدائی ووٹنگ کو مقبولیت گزشتہ صدارتی الیکشن میں ملی تھی جب کورونا وباء کے باعث 100 ملین سے زیادہ ووٹرز نے انتخابات کے روز سے قبل بذریعہ ڈاک یا ذاتی طور پر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا، جس کے بعد کئی ریاستوں نے اس آپشن کو اس بار بھی جاری رکھا ہے۔

Related posts

پاکستان کے پہلے کراٹے کومبیٹ ورلڈ چیمپیئن شاہ زیب رند نے اپنا ٹائٹل قوم کے نام کر دیا

Mobeera Fatima

تحریک انصاف کے رہنما امجد علی اور 36 کارکن میانوالی جیل سے رہا

Mobeera Fatima

سابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب شاہد سلیم بیگ گرفتار

Mobeera Fatima

Leave a Comment