Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

پاک بھارت کشیدگی کے دوران 10 طیارے گرائے گئےتھے،امریکی صدر کا دعویٰ

امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران 10 طیارے گرائے گئےتھے،ٹیرف کی دھمکی دے کر پاک بھارت ایٹمی جنگ رکوائی۔ٹیرف کی دھمکی نہ دیتا توپاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑ جاتی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے اعتراف کیا کہ جنگ رکواکر امریکی صدر نے ایک کروڑ جانیں بچائیں،پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہے تھے،میں نے 8 جنگیں رکوائی ہیں ، 6 ٹیرف کی دھمکی سے ختم ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات ناکام ہوئے تو ایران کے خلاف فوجی کارروائی ہوگی،ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے متوقع ہے،ایران اس بار سنجیدگی سے بات چیت کر رہا ہے،ایران کو امریکی فوجی طاقت کا اندازہ ہو چکا ہے،ماضی میں ایران نے مذاکرات کو سنجیدہ نہیں لیا تھا۔

ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے،ایران نے ماضی میں حد سے زیادہ اعتماد کا مظاہرہ کیا اور نتائج بھگتے،ایران کےساتھ اس بار مذاکرات بالکل مختلف نوعیت کے ہیں۔

Related posts

نریندر مودی بھارتی وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہوگئے

admin

حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

Mobeera Fatima

ایران کے نئے وزیردفاع امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید

Mobeera Fatima

Leave a Comment