Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

امریکی صدر نے ہارورڈ یونیورسٹی کو مذاق قرار دے دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرپ نے کہا ہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی ایک مذاق ہے۔ جو نفرت اور حماقت سکھاتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ وفاقی فنڈنگ کا مستحق نہیں رہا۔ اور اب اس کا شمار کسی معیاری تعلیمی ادارے کے طور پر نہیں ہو سکتا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہارورڈ کو دنیا کی عظیم یونیورسٹیوں کی کسی بھی فہرست میں شامل نہیں کرنا چاہیے۔ ہارورڈ ایک مذاق ہے جو نفرت اور حماقت سکھاتی ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اور ہارورڈ کے درمیان کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوا جب یونیورسٹی نے حکومتی دباؤ کے باوجود دیگر یونیورسٹیوں کے برخلاف اپنے تعلیمی و انتظامی معاملات میں مداخلت قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

Related posts

کراچی میں وال چاکنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

Mobeera Fatima

آج پورا پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب کو شاباشی دے رہا ہے، مریم اورنگزیب

Mobeera Fatima

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس دوسرے بینچ میں منتقلی کی درخواست پھر مسترد

Mobeera Fatima

Leave a Comment