Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

امریکا کا چارلی کرک کے قاتل کی معلومات فراہم کرنے پر ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان

امریکا نے چارلی کرک کے قاتل کی معلومات فراہم کرنے پر ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کر دیا۔

امریکی قدامت پسند تجزیہ کارچارلی کرک کا قاتل تاحال گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔ ایف بی آئی نے قتل کی تحقیقات میں مشتبہ شخص کیتصویریں جاری کی ہیں۔

ایف بی آئی کی جانب سے چارلی کرک کے قاتل کی اطلاع فراہم کرنے اورگرفتاری میں مدد کرنے والے کو ایک لاکھ ڈالر انعامی رقم دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز بھی دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چارلی کا قاتل جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی کو گزشتہ روز یوٹا یونیورسٹی میں تقریرکے دوران گولی ماری گئی تھی۔

Related posts

سعودی ولی عہد سے کینیڈین وزیراعظم کا رابطہ ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال

Mobeera Fatima

عرب امارات غزہ امن فورس کا حصہ بنے گا یا نہیں؟ صدارتی مشیر کا اہم بیان سامنے آگیا

Mobeera Fatima

ایران میں 5.7 شدت کا زلزلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment