Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

دریائے چناب بپھر گیا ، درجنوں دیہات کے زمینی رابطے منقطع

شجاع آباد میں دریائے چناب بپھر گیا، جس سے سیلاب کی تباہ کاریوں میں اضافہ ہو گیا۔

بند ٹوٹنے کے بعد تین مزدور دریائے چناب کے تیز بہاؤ والے پانی میں بہہ گئے، دو مزدوروں کو بچا لیا گیا جبکہ ایک مزدور ابھی تک نہیں مل سکا ہے۔

شجاع آباد کے کئی موضعات کے لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں، مختلف مواضعات اور درجنوں بستیوں کے زمینی رابطے منقطع ہو گئے ہیں۔

موضع دھوندوں، موضع وینس، موضع گردیز پور، بستی عالم والا، بلوچاں والا، صدیق والا، بستی نواں شہر متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہیں۔

فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں پنجند کے مقام پرانتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، پنجند کے مقام پر پانی کا اخراج 6 لاکھ 66 ہزار 544 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 5 لاکھ 6 ہزار 433 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

Related posts

پنجاب میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہو گا، سیکرٹری اسکولز پنجاب

Mobeera Fatima

190 ملین پائونڈ ریفرنس کا فیصلہ چیلنج کریں گے ، تحریک انصاف کا اعلان

Mobeera Fatima

جنوبی وزیرستان میں پولیس وین پر بم حملہ ، 11 افراد زخمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment