Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

یوکرین کے صدر روس کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو تیار

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ روس کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس کے ساتھ بات چیت صرف جنگ بندی کی صورت میں ہو گی۔ اور جنگ بندی کے بعد کسی بھی فارمیٹ میں بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب یوکرین کے مسئلے پر یورپی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج لندن میں ہو رہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ لندن اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ تاہم لندن اجلاس میں امریکی مندوب برائے یوکرین کیتھ کیلوگ شریک ہوں گے۔

ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ لندن مذاکرات میں یوکرینی وفد کی پہلی ترجیح غیر مشروط جنگ بندی ہوگی۔

Related posts

آرمی چیف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

Mobeera Fatima

آسٹریلوی اخبار نے ویرات کوہلی کو ”مسخرہ“ لکھ دیا

Mobeera Fatima

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کل سے شروع، 18 ٹیمیں حصہ لیں گی

Mobeera Fatima

Leave a Comment