Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کی درخواست پر روکا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کی درخواست پر روکا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کے بعض بہت اچھے لوگوں کی درخواست پر روکا، وہ شخصیات ایران کے بہت قریب ہیں، انہوں نے کہا کہ کیا آپ رک سکتےہیں، ہم ڈیل کرادیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کے معاملے میں وہی کرے گا جو درست ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھلی رہے گی اور ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دنیا معمول کے مطابق آگے بڑھے گی، انہوں نے چین اور تائیوان کے حوالے سے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر کے لیے تائیوان ہمیشہ اہم مسئلہ رہا ہے، تاہم جب تک میں موجود ہوں، مجھے نہیں لگتا چین کوئی بڑا اقدام کرے گا۔

Related posts

تہران: نئے سپریم لیڈر سے یکجہتی کیلئے ریلی کے دوران امریکا و اسرائیل کا حملہ

Mobeera Fatima

غزہ میں امداد کیلئے جانے والے بحری قافلے پر حملہ

Mobeera Fatima

پاکستان کا بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر نوٹس دینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment