Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پیٹرول و ڈیزل سستا ہونے کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی کمی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی۔

پیٹرول و ڈیزل سستا ہونے کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی کمی کر دی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 7روپے 23 پیسے فی لیٹرکمی کر دی گئی ہے، نئی قیمت311 روپے 73 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔اس سے قبل قیمت 318 روپے 96 پیسے فی لیٹر تھی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5،5 روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 409 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے کمی کے بعد 409 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

Related posts

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کر دی

Mobeera Fatima

کراچی اور لاہور میں امریکی قونصلیٹ سروسز بدستور معطل، ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ

Mobeera Fatima

بھارت، لوک سبھا انتخابات کا پانچواں مرحلہ، بالی ووڈ اداکار بھی ووٹ ڈالنے پہنچ گئے

admin

Leave a Comment