Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ٹرمپ یا کاملا ہیرس ، نیا امریکی صدر کون ؟ فیصلہ آج ہو گا

امریکا میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ آج ہو گی، ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کاملا ہیرس اور ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے.

صدارتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، جہاں 24 کروڑ سے زائد افراد حق رائے دہی استعمال کریں گے،7 کروڑ ووٹرز پولنگ ڈے سے پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔

کاملا ہیرس نے مشی گن میں اپنا ووٹ بذریعہ ای میل کاسٹ کر دیا، صدر بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کو 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق قومی سطح پر کاملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہے، 47 فیصد ووٹرز ٹرمپ اور 48 فیصد کاملا ہیرس کے حامی ہیں۔

اس وقت سب کی نظریں سوئنگ ریاستوں پر مرکوز ہیں، ایری زونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، پینسلوینا، نارتھ کیرولائنا اور وسکانسن میں مجموعی الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 66 ہے۔

Related posts

پی سی بی نے 65 ویمنز کرکٹرز کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ دے دیئے

Mobeera Fatima

غزہ میں امداد کیلئے جانے والے بحری قافلے پر حملہ

Mobeera Fatima

بغیر اجازت ویڈیو بنانے پر کوہلی برہم، خاتون صحافی کو ڈانٹ دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment