Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ٹرمپ کو ایرانیوں کا پتا ہی نہیں اس لیے ہتھیار ڈالنے کی بات کر رہے ہیں: ایرانی مشیر خارجہ

ایرانی مشیر خارجہ کمال خرازی کا کہنا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو  ایرانیوں کا پتا ہی نہیں ہے اس لیے ہتھیار ڈالنے کی بات کر رہے ہیں۔

امریکی اخبار سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کمال خرازی نے کہا کہ 500 سالہ ایرانی تہذیب اور ثقافت سے لیس ایرانیوں کو شیعہ نظریے اور اسلامی تصوف سے مضبوطی ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لمبی جنگ کی صلاحیت نہ ہونے کی بات امریکی پروپیگنڈا ہے، ٹرمپ کو ایرانیوں کا پتا نہیں ہے اس لیے ہتھیار ڈالنے کی بات کر رہے ہیں، ایران اپنے ہتھیار ایران ہی میں تیار کرتا ہے، امپورٹ نہیں کرتا،  پُرعزم ایرانی افواج طویل عرصے جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

 کمال خرازی نے مزید کہا کہ سفارت کاری کی گنجائش ختم ہو چکی، موجودہ محاذ آرائی ایران کے وجود کے لیے خطرہ ہے، ایران کو پوری طاقت کے ساتھ جواب دینا ہوگا۔

Related posts

راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش ، نشیبی علاقے زیر آب

Mobeera Fatima

بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے کی استدعا منظور

admin

سینیٹ کی ٹکٹ کیلئے پی ٹی آئی میں بولیاں لگیں، عظمیٰ بخاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment