Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات سے قبل غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں اسرائیل کی شہرت خراب ہورہی ہے، جنگ ختم کرنی چاہیے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات سے قبل اہم مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو فوری طور پر غزہ جنگ ختم کرنی چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غزہ جنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں اسرائیل کی شہرت خراب ہو رہی ہے۔ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی فوری رہائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو اپنے عوامی تعلقات کو بہتر طریقے سے منظم کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی آج اسرائیلی وزیر اعظم سے فلوریڈا میں ملاقات طے ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز امریکی کانگریس میں آنے پر ارکان کی جانب سے کھڑے ہوکر اسرائیلی وزیراعظم ک استقبال کیا گیا تھا لیکن ٹرمپ سے خطاب سے متاثر نظر نہیں آئے۔

Related posts

اربوں روپے مالیت کی مفت بجلی، تقسیم کارکمپنیوں کے ملازمین ماہانہ 34298013 یونٹس فری استعمال کرتے ہیں

Mobeera Fatima

9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری ، پشاور ہائیکورٹ کی ججز کی نامزدگی سے معذرت

Mobeera Fatima

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن گرفتار

Mobeera Fatima

Leave a Comment