Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کس حد تک ہو سکتا ہے ؟ سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کہا جاتا پارلیمنٹ سپریم ہے، میرے خیال میں آئین سپریم ہے۔ سوال یہ ہے کہ سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کس حد تک ہو سکتا ہے۔

سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کی، وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ عدالتی فیصلے کی بنیاد آرٹیکل 8(5) اور 8(3) ہے، دونوں ذیلی آرٹیکلز یکسر مختلف ہیں، انہیں یکجا نہیں کیا جا سکتا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آئین کے مطابق بھی رولز معطل ہوتے ہیں ختم نہیں ، آرٹیکل 5 کے مطابق بھی رائٹس معطل نہیں ہو سکتے، خواجہ حارث نے کہا کہ آرٹیکل 233 کے دو حصے ہیں ایک آرمڈ فورسز کا دوسرا سویلینز کا۔

خواجہ حارث نے سویلین کا ملٹری ٹرائل کالعدم قرار دینے والا فیصلہ پڑھا اور کہا کہ ایف بی علی کیس میں طے پا چکا تھا سویلین کا بھی فوجی عدالت میں ٹرائل ہو سکتا ہے، اکثریتی فیصلے میں آرٹیکل آٹھ تین اور آٹھ پانچ کی غلط تشریح کی گئی۔

Related posts

ڈیرہ غازی خان، اسکول وین اور ٹرک میں تصادم ، پرنسپل اور 3 خواتین اساتذہ جاں بحق

Mobeera Fatima

اربوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود پاکستان پولیو وائرس کا خاتمہ کرنے میں ناکام

Mobeera Fatima

ورلڈ کپ کوالیفائر جونیئر ایشیا ہاکی کپ: پاکستان نے چین کو شکست دے دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment