نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میں بھارت کی شکست اور انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی کامیابی پر بھارتی صحافی وکرانت گپتا کی پوسٹ وائرل ہو گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے لکھا کہ گزشتہ 10 دنوں نے کرکٹ کی دنیا کو الٹا کردیا، بھارت ایک ٹیسٹ ہار گیا۔
پاکستان نے ناتجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ایک ٹیسٹ جیتا،انہوں نے لکھا کہ بھارت ایک اور شکست کے دہانے پر اور پاکستان ایک اور جیت کے دہانے پر پہنچ گیا۔ وکرانت گپتا نے مزید کہا کہ وقت کی بات ہے لیکن وقت کسی کے لیے رکتا نہیں۔
واضح رہے کہ یہ پوسٹ انہوں نے پاکستان کی جیت سے قبل کی تھی، پاکستان تیسرا ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز بھی اپنے نام کر چکا ہے۔