Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں دن کے اوقات میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے،شام کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، شام کو راولپنڈی، گلیات، چکوال، جہلم اور گرد و نواح میں آندھی اور چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

آج سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، بیشتر اضلاع میں گردآلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

آج خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کی توقع ہے، خیبرپختونخوا میں دوپہر کے بعد میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

Related posts

ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کیس، پرویز الہیٰ پر فرد جرم عائد

Mobeera Fatima

پیپلز پارٹی کا تاج حیدر کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان

Mobeera Fatima

شیخ رشید کی لال حویلی میں جلسے کی درخواست مسترد

Mobeera Fatima

Leave a Comment