Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ آج بھی بارش کا امکان ہے۔ جبکہ پنجاب کے علاقے مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں بھی بارش متوقع ہے۔

تلہ گنگ، میانوالی، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلات، کوئٹہ، زیارت، چمن، خضدار اور گردو نواح میں بارش کا امکان ہے۔

Related posts

پلاسٹک کی بڑھتی ہوئی مقدار سے نمٹنے کیلئے عالمی معاہدے جاری

Mobeera Fatima

امریکا بھارت، اٹلی، رومانیہ کو 96 کروڑ 50 لاکھ ڈالرکا فوجی ساز و سامان دے گا

Mobeera Fatima

فوجی تحویل میں دینے سے روکا جائے ، عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

Mobeera Fatima

Leave a Comment