Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کشمیر میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ گلگت بلتستان کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Related posts

کراچی میں 3 سے 4 دنوں میں تیز بارشوں کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر اضافی رعایتی قرض کے حصول کی تیاریاں

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

admin

Leave a Comment